ترکیہ کی رکنیت کے معاملے میں منصفانہ طرزعمل ضروری ہے:ایردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت کے معاملے میں منصفانہ طرز عمل کا مظاہرہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں نئے ابواب کا پیش خیمہ بنے گا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت کے معاملے میں منصفانہ طرز عمل کا مظاہرہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں نئے ابواب کا پیش خیمہ بنے گا۔
صدر ایردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔
بات چیت میں یورپی کونسل کے صدر میشیل نے ایردوان کو دوبارہ صدر بننے پر مبارک باد پیش کی،اس موقع پر ایردوان نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ترکیہ یورپ کا ایک اسٹریٹیجک اتحادی ملک ہے جس کی یورپی یونین میں مکمل رکنیت کے لیے ٹھوس اور مثبت روابط میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔
ایردوان نے مزید کہا کہ کسٹم یونین میں توسیع ،ویزہ حصول میں نرمی،نقل مکانی اور مہاجرت سمیت انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون اہم ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ یورپی یونین مکمل رکنیت کے معاملے میں ترکیہ کے ساتھ منصفانہ طرز عمل اپنائے گی ۔
متعللقہ خبریں

ہم، ترکیہ کو مستقبل کی طرف محفوظ طریقے سے لے جانے کے مقروض ہیں، ترک اسپیکر
ہم اپنے شہروں کو محفوظ بنانے اور عوام کو مستقبل کے لیے محفوظ حالات فراہم کریں گے