صدر رجب طیب ایردوان کی کتاب "ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے"روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کو پیش کردی گئی

سفیر سمسار نے رشین فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ کا دورہ  کرتے ہوئے  گینوت الدین سے ملاقات کی ہے

1996994
صدر رجب طیب ایردوان کی کتاب "ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے"روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کو پیش کردی گئی

صدر رجب طیب ایردوان کی کتاب "ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے" جو روسی زبان میں شائع ہوئی تھی، ماسکو میں ترکیہ کے سفیر مہمت سمسار نے روسی فیڈریشن مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ اور روسی مفتی کونسل کے صدر راول گینوت الدین کو پیش کی ہے۔

سفیر سمسار نے رشین فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ کا دورہ  کرتے ہوئے  گینوت الدین سے ملاقات کی ہے۔

صدر ایردوان  کی کتاب Gaynutdin  کو پیش کرتے ہوئے ، سمسار نے  کہا ہے کہ  صدرایردوان نے  اقوام متحدہ میں کچھ تبدیلیاں  کرنے کی تجویز پیش کی ہے  تاکہ منصفانہ، دیرپا اور پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔ سمسار نے کہا کہ صدر ایردوان نے خود ان خیالات کو ایک کتاب کی شکل دی اور اس کتاب کا روسی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2015 میں ماسکو کی مرکزی مسجد کا افتتاح کیا تھا، ہم روس میں 25 ملین مسلمانوں کی طرف سےصدر ایردوان کو  یہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں  اور ان سے ملنے کے خواہاں ہیں۔



متعللقہ خبریں