بہتر ماحول کے لیے عوامی بیداری کی کوششیں کر رہے ہیں: ایردوان

صدر نے کہا کہ  دنیاوی نقطہ نگاہ سے ہم  فطری  ماحول کو بطور امانت دیکھتے ہیں، بہتر ماحول کےلیے عوامی بیداری کی کوششیں کر رہے ہیں

1997200
بہتر ماحول کے لیے عوامی بیداری کی کوششیں کر رہے ہیں: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا  ہے کہ ہم  بہتر ماحول کے لیے عوامی بیداری  کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 ایردوان نے  ترک ماحولیاتی ہفتے کی مناسبت سے  قومی باغ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران  یہ بات کہی ۔

صدر نے کہا کہ  دنیاوی نقطہ نگاہ سے ہم  فطری  ماحول کو بطور امانت دیکھتے ہیں، بہتر ماحول کےلیے عوامی بیداری کی کوششیں کر رہے ہیں،اس سال کے ہفتہ ماحولیات کا عنوان بھی "صاف دنیا،صاف سمندر" ہے، ہم نے  اقوام متحدہ کی طرف سے تیس مارچ کو فضلے سے پاک دن مناناے کا اہتمام کیا تھا جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صدر نے مزید کہا کہ  قومی باغ کے قیام کی کوششوں میں تیزی لا رہے ہیں،اتاترک ہوائی اڈے سمیت ملک بھر میں پانچ سو قومی باغات قائم کریں گے جو کہ ہمارے اکیاسی اضلاع کا نقشہ بدل دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں