ترکیہ کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کی یبرآمدات میں اضافہ

اولو داع  آٹو موٹیو انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (OIB) کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ترکیہ کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی مئی میں برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 29 کروڑ 593 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

1995298
ترکیہ کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کی یبرآمدات میں اضافہ

ترکیہ کی آٹو موٹیو انڈسٹری نے  گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کی غیر ملکی  برآمدات سے  ماہ  مئی میں اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات  کی ہیں۔

اولو داع  آٹو موٹیو انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (OIB) کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ترکیہ کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی مئی میں برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 29 کروڑ 593 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

یہ شعبہ ترکیہ کی برآمدات میں 14 فیصد حصص کے ساتھ پھر سے پہلے نمبر پر ہے  اور اس طرح  ماہ  مئی میں اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات کی گئی ہیں۔

آٹو موٹیو انڈسٹری کے سب سے بڑے ذیلی پروڈکٹ گروپ سپلائر انڈسٹری کی  ماہ مئی کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 40 فیصد بڑھ کر 1 ارب 288 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

اس شعبے میں  36 فیصد اضافے کے ساتھ جرمنی کو 426 ملین ڈالر ، فرانس کو 411 ملین ڈالر 35 فیصد اضافے کے ساتھ اور برطانیہ کو 273 ملین ڈالر،  24 فیصد اضافے کے ساتھ  اٹلی ، 44.5 فیصد، اسپین کو 57 فیصد، پولینڈ کو 32 فیصد، بیلجیم کو 31 فیصد اور روس کو 172 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں