ترکیہ، 2 دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

ہتھیار ڈالنے والے تنظیم کے ارکان نے 2013 اور 2014 میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور شام میں سرگرمیاں انجام دیں

1995225
ترکیہ،  2 دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

قائل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے فرار ہونے والے مزید 2 دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، جنڈار میریجنرل کمانڈ اور  محکمہ پولیس کی جنرل ڈائریکٹوریٹ  کی طرف سے  آمادہ کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں، PKK سے فرار ہونے والے دہشت گرد تنظیم کے مزید 2 ارکان نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ  ہتھیار ڈالنے والے تنظیم کے ارکان نے 2013 اور 2014 میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور شام میں سرگرمیاں انجام دیں۔

امسال قائل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں ہتھیار ڈالنے والے تنظیم کے ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں