ترکیہ: سویڈن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ہم رکنیت کی منظوری صرف اسی صورت میں دیں گے

سہ فریقی میمورینڈم کی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔ دیگر پہلو صرف اسی صورت میں  حل ہوں گے: وزیر خارجہ چاوش اولو

1994300
ترکیہ: سویڈن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ہم رکنیت کی منظوری صرف اسی صورت میں دیں گے

ترکیہ کے وزیر خارجہ چاوش اولو  نے سویڈن سے اپیل کی ہے کہ سہ فریقی میمورینڈم کی ذمہ داریاں پوری کی جائیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

چاوش اولو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بِل اسٹروم کے، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلقہ، بیان   کا جواب دیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ"سویڈش دوستوں کے لئے ہمارا نہایت واضح پیغام  ہے۔ سہ فریقی میمورینڈم کی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ٹھوس اقدامات کریں ۔دیگر پہلو صرف اسی صورت میں  حل ہوں گے"۔

واضح رہے کہ بِل اسٹروم نے اجلاس کے بارے میں  ٹویٹر  سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "آج اوسلو میں منعقدہ نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں رکن ممالک نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔ یہ ترکیہ اور ہنگری کے لئے، سویڈن کی نیٹو رکنیت کے منظوری مرحلے کا آغاز کرنے کے لئے، ایک واضح پیغام ہے"۔



متعللقہ خبریں