سپریم الیکشن کمیشن نے حتمی صدارتی نتائج کا اعلان کردیا
سپریم الیکشن کمیشن کے چیئرمین ینر نے کہا کہ 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوسرے راونڈ کے حتمی نتائج کو شئوع کرنے کے لیے سرکاری گزٹ کو روانہ کردیے گئے ہیں
1994055

سپریم الیکشن کمیشن کے چیئرمین احمد ینر نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ سے متعلق حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
ینر نے کہا ہے کہ دوسرے راونڈ کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق رجب طیب ایردوان نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کمال کلیچ دارا ولو کو 47.82 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
سپریم الیکشن کمیشن کے چیئرمین ینر نے کہا کہ 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوسرے راونڈ کے حتمی نتائج کو شئوع کرنے کے لیے سرکاری گزٹ کو روانہ کردیے گئے ہیں۔