صدر ایردوان کو عالمی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کی ٹیلی فون کالز

صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے ایردوان کو ٹیلی  فون   کرتے ہوئے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

1993786
صدر ایردوان کو عالمی رہنماوں کی  جانب سے مبارکباد کی ٹیلی فون کالز

مختلف  ممالک کے رہنماؤں نے صدر رجب طیب ایردوان کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے ایردوان کو ٹیلی  فون   کرتے ہوئے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ٹیلی فونک  رابطے  کے دوران اوربان نے نیا دور ترک عوام کے لیے فائدہ مند ثابت  ہونے  کی تمنا  کی ہے۔

الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون نے صدرایردوان  سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کرتے ہوئے  ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور انتخابی نتائج ترک عوام کے لیے فائدہ مند  ثابت ہونے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے رجب طیب اردوان کو فون کر کے ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

کرغزستان کے صدر صدر جاپاروف نے بھی ایردوان کو فون پر ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران انہوں نے  انتخابی نتائج ترک عوام کے لیے سود مند ثابت ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

عراقی علاقائی   کرد حکومت  (IKRG) کے صدر نیچروان بارزانی نے بھی ایردوان  کو فون کر کے ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی  صدر ایردوان  کو  ٹیلی فون  کال کی ہے۔

وزیراعظم حسینی واجد نے صدر ایردوان کو  کو دوبارہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش  کی ہے۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی ایردوان  کو ٹیلی فون کرتے ہوئے  مبارکباد پیش کی  اور دی، انتخابی نتائج ترک عوام کے لیے سود مند ثابت  ہونے کی تمنا ظاہر کی ہے۔

بحرین کے بادشاہ آل خلیفہ نے صدرایردوان  کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور خواہش کی کہ انتخابی نتائج ترک عوام کے لیے فائدہ مند ہوں۔

 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صدر ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد  دی ہے۔

ٹیلی فونک رابطے  میں  علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں