لاطینی امریکی ممالک میں صدر رجب طیب ایردوان کی انتخابی کامیابی کی وسیع کوریج
لاطینی امریکی ممالک میں انٹرنیٹ سائٹس اور نشریاتی اداروں نے ترکیہ میں صدارتی انتخابات کی قریب سے جائزہ لیتے ہوئے ، صدر رجب طیب ایردوان کی انتخابی کامیابی کو وسیع کوریج دی

لاطینی امریکی ممالک میں انٹرنیٹ سائٹس اور نشریاتی اداروں نے ترکیہ میں صدارتی انتخابات کی قریب سے جائزہ لیتے ہوئے ، صدر رجب طیب ایردوان کی انتخابی کامیابی کو وسیع کوریج دی۔
ارجنٹائن کے سب سے بڑے اخبارات میں سے "کلرین" نے ایردوان نےلکھا ہے کہ انتخابات کے دوسرے راونڈ میں ایردوان نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے اقتدار چوتھائی صدی تک وسعت دے دی ہے۔
ارجنٹائن سے شائع ہونے والے روزنامہ "لا ناسیون" کے مطابق ایردوان اپنی مہارت اور کرشمے کی طاقت سے سیاست کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھ رہے ہیں۔
وینزویلا اور لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی نیوز سائٹس میں سے ایک ٹیلیسور نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ ایردوان نے پچھلے 20 سالوں میں تمام انتخابات جیتے ہیں۔
کولمبیا کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات میں سے "ایل ٹیمپو" نے اپنے قارئین کو ایردوان ، مزید 5 سال کے لیے ترکیہ کے صدر" کی سرخی کے ساتھ خبر کو شائع کیا ہے۔
دوسری جانب ارجنٹائن کی قومی خبر رساں ایجنسی "تیلم" نے بتایا ہے کہ ایردوان چوتھائی صدی مکمل کرنے کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔
پیرو کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "la Agencia Peruana de Noticias Andina" نے اطلاع دی ہے کہایردوان نے اپنے حریف کلیچ دار اولو کو شکست دے کر مزید 5 سال کے لیے صدارتی انتخابات جیت لیے ہیں۔
میکسیکو کے ڈیلی نیوز اخبار "ایل یونیورسل" نے اپنے ہوم پیج پر لکھا ہے کہ صدرایردوان 2028 تک ملک پر حکومت کریں گے۔
کیوبا میں قائم لاطینی امریکن نیوز ایجنسی پرینسا لاٹینا نے ہوم پیج پر ایردوان کی انتخابی کامیابی پر زور دیا اور کہا کہ جمہور اتحاد کے امیدوار ایردوان انتخابات میں آگے نکل گئے ہیں ۔
ایکواڈور کی "Ecuavisa" انٹرنیٹ نیوز سائٹ میں انتخابات ایردوان نے جیت لیے ہیں کی سرخی سے اپنی خبر شائع کی ہے اور نتائج کو اپوزیشن کے لیے ناکام قرار دیتے ہوئے ویب سائٹ نے لکھا کہ پارلیمانی انتخابات میں بھی جمہور اتحاد کامیاب رہا ہے۔