ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے آذربائیجان کے لئے تہنیتی پیغام
میں آذربائیجان کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا اور ملکی خودمختاری کی خاطر شہید ہونے والوں کو احترام اور دعائے مغفرت کے ساتھ یاد کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان
1991782

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ایک ملّت اور دو حکومتوں کے شعور کے ساتھ ہم ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ میں آذربائیجان کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا اور ملکی خودمختاری کی خاطر شہید ہونے والوں کو احترام اور دعائے مغفرت کے ساتھ یاد کرتا ہوں"۔
صدر ایردوان نے پیغام کے ساتھ ترکیہ اور آذربائیجان کے جھنڈوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔