ترکیہ: ہم یوگنڈا دفاعِ امن فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی مذّمت کرتے ہیں
ترکیہ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں، صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: ترکیہ وزارت خارجہ
1991773

ترکیہ نے صومالیہ کے علاقے بولو ماریر میں متعین 'افریقہ یونین صومالیہ عبوری مشن' ATMIS میں متعین یوگنڈا دفاعِ امن فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی مذّمت کی ہے۔
وزارت خارجہ سے موضوع کے متعلق جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ، صومالیہ میں متعین یوگنڈا دفاعِ امن فورسز پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی مذّمت کرتا ہے۔
بیان میں صومالی عوام کے امن و امان کے لئے ڈیوٹی پر مامور ATMISکے اہلکاروں کی وفات پر افسوس اور مرحومین کے عزیز و اقارب اور صومالیہ کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کی تمّنا ظاہر کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے "ترکیہ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں، صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا"۔