غیر حتمی نتائج کے مطابق فتح یاب ہونے والے صدر ایردوان کا پہلا بیان

مزید 5 برسوں تک  ملکی نظم و نسق کو ہمارے ہاتھ  میں دینے والے قوم کے  ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں"

1992061
غیر حتمی نتائج کے مطابق فتح یاب ہونے والے صدر ایردوان کا پہلا بیان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ میں پولنگ میں  حصہ لیتے ہوئے اپنی رائے کا مظاہرہ  کرنے والے تمام  شہریوں کا شکرگزار ہوں۔

صدر ایردوان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے  کے ووٹوں کی گنتی کے بعد اپنا پہلا بیان  استنبول سے جاری کیا ہے ۔  اس دوران  بلند سطح پر شراکت   کی بنا پر رائے دہند گان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تقریر کو شروع کرنے والے  ایردوان نے کہا کہ" مزید 5 برسوں تک  ملکی نظم و نسق کو ہمارے ہاتھ  میں دینے والے قوم کے  ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ہم آپ کے  اعتماد   کے مستحق بنیں گے۔  دوسرے مرحلے کے  غیرحتمی نتائج   کےمطابق ا میدوار ایردوان  52 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہم نے کہا تھا ہماری جیت ایسی ہو گی جس میں کسی کو شکست نہیں ہو گی، لہذا آج جیت ترکیہ کی ہوئی ہے۔

ترکیہ کے 13 وین صدر رجب طیب ایردوان ہیں۔ انتخابات میں  غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شراکت کا تناسب 85 فیصد کے قریب رہا ہے۔ ووٹوں کی شرح کچھ یوں رہی ؟ آک پارٹی کے رہنما  رجب طیب ایردوان: 52 فیصد،  ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو: 48 فیصد



متعللقہ خبریں