ترکیہ، یونان کی طرف سے ترکیہ کے پانیوں میں دھکیلے گئے 79 تارین وطن سمندر سے بازیاب
ترک کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کی اطلاع پاتے ہی امدادی کاروائی کی
1991618

یونانی عناصر کی طرف سے ترکیہ کے علاقائی پانیوں میں دھکیلے گئے 79 غیر قانونی تارکین وطن کو بودرم کے کھلے سمندر میں بچا لیا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈ کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کوسٹ گارڈ کی کشتیاں اس اطلاع پر جائے وقوعہ کو بھیجی گئیں کہ تارکین وطن کا ایک گروپ بودرم کے قریب بحری کشتی پرسوار ہے۔
امدادی ٹیموں نے یونانی عناصر کی طرف سے بے یارو مدد گار چھوڑے گئے غیر قانونی مہاجرین کو سمندر سے زندہ نکال لیا۔
ان افراد کو ضلعی امیگریشن ڈائریکٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔