غیر سرکاری نتائج کے مطابق پارلیمنٹ میں صدر ایردوان کے جمہور اتحاد نے اکثریت حاصل کرلی
پارلیمنٹ کے نئِے دور میں ترکیہ کی قومی اسمبلی میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی ) 266، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) 51، اور نیو ویلفیئر پارٹی (وائی آر پی) 5 نشستیں حاصل کی ہیں

غیر سرکاری نتائج کے مطابق، 14 مئی کے انتخابات میں ترکیہ کی قومی اسمبلی میں جمہور اتحاد نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔
49.35ر فیصد ووٹروں نے جمہور اتحاد کو ووٹ دیا ہے۔
اس طرح جمہور اتحاد نے ترکیہ کی قومی اسمبلی میں 322 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
اس طرح پارلیمنٹ کے نئِے دور میں ترکیہ کی قومی اسمبلی میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی ) 266، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) 51، اور نیو ویلفیئر پارٹی (وائی آر پی) 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔
35.18ان انتخابات میں ملت اتحاد نے 35.18 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں 212 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) ترکیہ کی قومی اسمبلی میں 168 ، IYI پارٹی 44نشستیں حاصل کی ہیں۔
CHP کی فہرستوں سے انتخاب میں حصہ لینے والی سعادت پارٹی 10 ، دیوا پارٹی نے 13، فیوچر پارٹی نے 10، اور ڈیموکریٹ پارٹی کے 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔
گرین لیفٹ پارٹی (وائی ایس پی) 62 اور لیبر پارٹی ترکیہ (ٹی آئی پی) نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں۔