دہشت گرد تنظیم کی دراندازی کو روک دیا گیا

YPG/PKK کے دہشت گرد، جو 6 سال سے زائد عرصے سے ترکیہ کی سرحد سے 18 کلومیٹر دور تل رفعت ضلع پر قابض ہیں، نے رات گئے دراندازی کی کوشش کی ہے

1984888
دہشت گرد تنظیم  کی دراندازی کو روک دیا گیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG، جو شمالی شام کے تل رفعت ضلع میں موجود ہے  کی اگلےمورچوں میں دراندازی کی کوشش کو روک دیا گیا ہے۔

YPG/PKK کے دہشت گرد، جو 6 سال سے زائد عرصے سے ترکیہ کی سرحد سے 18 کلومیٹر دور تل رفعت ضلع پر قابض ہیں، نے رات گئے دراندازی کی کوشش کی ہے۔

جس پر  دہشت گردوں  کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد  تل رفعت کے مشرق میں واقع ہربل سے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

فوجی دستوں نے دراندازی کی کوشش کو بھاری ہتھیاروں سے پسپا کر دیا ہے۔

جھڑپوں میں  نقصان اٹھانے والے YPG/PKK دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

YPG/PKK دہشت گردوں نے روس کی فضائی مدد سے فروری 2016 میں تل رفعت اور اس کے آس پاس کی کچھ بستیوں پر قبضہ کر لیاتھا۔

دہشت گرد تنظیم نے تل رفعت اور اس کے اطراف سے تقریباً 250 ہزار شہریوں کو بے گھر کیا اور مذکورہ آبادی نے ترکیہ کی سرحد کے قریب علاقوں میں پناہ لی۔



متعللقہ خبریں