ملکی گیس اور تیل کے حصول سے بیرونی انحصار کم ہوگا،عوام خوشحال ہوگی:ایردوان

صدر نے کہا کہ بحیرہ اسود سے ملنے والی گیس، گابار میں پٹرول کے کنویں اور قونیہ میں ملک کی سب سے بڑے شمسی توانائی کی تنصیب اور اق قویو جیسے منصوبوں  سے بیرون ملک جانے والے کروڑوں ڈالرز کا فائدہ  ہماری عوام کو ہوگا

1983519
ملکی گیس اور تیل کے حصول سے بیرونی انحصار کم ہوگا،عوام خوشحال ہوگی:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  سوشل میڈیا  پر حالیہ عرصے میں توانائی کے شعبے میں  کی گئی سرمایہ کاری سے  متعلق ایک ٹویٹ کی ہے۔

 صدر نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  بحیرہ  اسود سے ملنے والی گیس، گابار میں پٹرول کے کنویں اور قونیہ میں ملک کی سب سے بڑے شمسی توانائی کی تنصیب اور اق قویو جیسے منصوبوں  سے بیرون ملک جانے والے کروڑوں ڈالرز کا فائدہ  ہماری عوام کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رقوم سرمایہ کاری ،رزگار اور سماجی امداد کے تحت ہماری عوام کی جیبوں میں جائے گی جس کےلیے ہم نے ایک ڈھانچہ تشکیل دینا شروع کر دیا ہے۔

 صدر نے ضلع مرسین میں اپنے خطاب کے دوران یہ بھی بتایا کہ بحیرہ اسود سے ملنے والی گیس کا ایک  حصہ ہم کھاد کی تیاری میں استعمال کریں گے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں