نائب صدر فواد اوکتائے کی شاہ چارلس سوئم اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ملاقات
ترک نائب صدر نے سوناک کے ساتھ ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا

نائب صدرفواد اوکتائے نے برطانوی شاہ چارلس سوئم کی کل تاجپوشی کی تقریب میں مدعو وفود سربراہان کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔
اوکتا ئے نے اس استقبالیہ میں کئی سربراہان مملکت سے ملاقات کرتے ہوئے مختصرا ً بات چیت کی۔
انگلینڈ کے بادشاہ چارلس، پرنس آف ویلز ویلیم اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے دوران استقبالیہ ملاقات کرنے والے ترک نائب صدر نے سوناک کے ساتھ ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
استقبالیہ کے دائرہ کار میں اوکتائے نے شاہ اردن عبداللہ دوئم، لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی، سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے، موریطانیہ کے صدر محمد وِلد شیخ الغزوانی، کوسوو اکے صدر وجوسا عثمانی، لتھوانیا کے صدر گیتاناس نوسیدا اور امیرِدوران اسقبا مملکت سے ملاقات کی قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی۔
نائب صدر شاہ چارلس سوئم کی ویسٹ منسٹر چرچ میں کل منعقد ہونے والی تقریب ِ تاجپوشی میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔
متعللقہ خبریں

فلسطینی عوام پر دوسرا نکبہ مسلط کرنے کی کسی کے پاس طاقت نہیں ہے اور نہ ہی ہو گی، صدر ایردوان
ہم نےملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو 2022 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا دیا ہے