اق قویو بجلی گھر سے ترکیہ کو صاف ستھری توانائی میسرہوگی:گروسی
گروسی نے گزشتہ روز صدر ایردوان اور روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کی ورچوئیل شرکت کی حامل تقریب کے دوران کہا کہ اس بجلی گھر کے افتتاح سے ترکیہ معاشی لحاظ سے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے
1980520

عالمی جوہری توانائی ایجسنی کے صدر رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ اق قویو جوہری بجلی گھر سے ترکیہ کو طویل عرصے صاف توانائی میسرہوگی ۔
گروسی نے گزشتہ روز صدر ایردوان اور روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کی ورچوئیل شرکت کی حامل تقریب کے دوران کہا کہ اس بجلی گھر کے افتتاح سے ترکیہ معاشی لحاظ سے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
گروسی نے ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے کہا کہ جوہری توانائی ایک صاف ستھری آلودگی سے پاک توانائی کا ذریعہ ہے جو کہ ترکیہ کی مجموعی ضروریات کا دس فیصد طویل عرصے تک پورا کرے گا، ترکیہ اپنی یک صد سالہ جمہوری تاریخ کا جشن منا رہا ہے ،یہ جوہری بجلی گھر مستقبل کے سو سالوں تک صاف توانائی فراہم کرنا جاری رکھے گا جس کے تحفظ میں ہماری ایجنسی اپنا تعاون دیتی رہے گی ۔