شمالی عراق میں موجود دہشت گرد خوں کے آنسو رو رہے ہیں، ترک وزیر دفاع

دہشت گردی کےخلاف جنگ اندرون ملک اور سرحد پار  پر عزم طریقے سے جاری ہے

1978040
شمالی عراق میں موجود دہشت گرد خوں کے آنسو رو رہے ہیں، ترک وزیر دفاع

وزیر دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ "شمالی عراق کے علاقوں زاپ اور گارا میں موجود دہشت گرد خون کے آنسو رو رہے ہیں۔  ان میں افراتفری  مچ چکی ہے، کیونکہ ان کو اپنے وجود کے خاتمے کا خطرہ ہے۔ "

جناب آقار نے قیصری میں اپنے خطاب میں کہا کہ  دہشت گردی کےخلاف جنگ اندرون ملک اور سرحد پار  پر عزم طریقے سے جاری ہے، "ہمارے فوجیوں  نے دہشت گردوں کے شمالی عراق میں دہشت گردی کے تمام کیمپوں کو تباہ کر دیا  ہے اور انہیں تباہ کرتے جا رہے ہیں۔  ہم نے اپنے کسی شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا، ہم ان سب کا حساب  لے رہے ہیں، ان کا خاتمہ عنقریب  ہے۔ "

جناب آقار نے زور دیتے ہوئے کہا  کہ ترکیہ نے صنعت سے لے کر سیاحت تک، ثقافت سے لے کر فنون  تک متعددشعبوں میں ترقی کی ہے اور خاص طور پر دفاعی صنعت کے حوالے سے ہم جسے مقام کو پہنچے ہیں وہ حد درجے  اہم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ   وہ  سکاریہ میں  تیار کردہ پہلے قومی ٹینک آلتائے  کی  ترک مسلح افواج کو حوالگی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں