بلجئیم ترکیہ کی امداد کو جاری رکھے گا: بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو

ڈی کرو نے  ان خیالات کااظہار گزشتہ رات دارالحکومت برسلز میں مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ کی طرف سے منعقدہ افطار میں شرکت  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1976499
بلجئیم ترکیہ کی امداد کو جاری رکھے گا: بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا ہے  کہ ان کے ملک نے ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد  حطائے  میں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا ہے اور ان کا ملک طویل  مدت ترکیہ کی امداد جاری رکھے گا۔

ڈی کرو نے  ان خیالات کااظہار گزشتہ رات دارالحکومت برسلز میں مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ کی طرف سے منعقدہ افطار میں شرکت  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

الیگزینڈر ڈی کرو نے ترکیہ  میں زلزلے کے بعد بیلجیئم اور ترکیہ  میں مقیم ترک کمیونٹی کو یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیلجیم اپنے تعاون کو جاری رکھے گا  اور بڑی تعداد میں متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کے طور پر، انہوں نے  حطائے  میں ایک ہسپتال  تعمیر کروایا ہے  اور یہ یہ ہسپتال اب بھی کام کررہا ہے اور روزانہ 70-80 لوگوں کا علاج  کیا جا رہا ہے۔ اس ہسپتال  میں مریضوں کی گہما گہمی  سے  ظاہر  ہوتا ہے کہ علاقے میں ابھی بھی اس ہسپتال کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں زلزلے کا لمحہ بہت خوفناک  تھا  لیکن لوگوں  نے ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے کہا کہ ہم    علاقے کی  تعمیر نو  کو جاری رکھیں گے۔۔ بیلجیم اور ترکیہ کے درمیان یہ تعاون  جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں