ترکیہ  اب توانائی کے شعبے میں ایک بڑا عالمی اداکار ہے، ترک وزیر خارجہ

"ہم اپنے ہم وطنوں اور مذہبی بھائیوں کی حفاظت اور اسلامو فوبیا اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔"

1975270
ترکیہ  اب توانائی کے شعبے میں ایک بڑا عالمی اداکار ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکیہ  اب توانائی کے شعبے میں ایک بڑا عالمی اداکار ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں انٹرنیشنل یونین آف ڈیموکریٹس کے زیر اہتمام افطار پروگرام  سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں مقیم تین لاکھ  سے زائد ترک شہری دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم رابطے کا  ذریعہ  ہیں۔

چاوش اولو نے  بتایا کہ "ہم اپنے ہم وطنوں اور مذہبی بھائیوں کی حفاظت اور اسلامو فوبیا اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔"

اب میدان اور میز پر ایک طاقتور ترکیہ کا وجود ہونے پر زور دینے والے چاوش اولو  نے کہا کہ "اب کھیل کے اصولوں کے پیچھے چلنے والا نہیں بلکہ کھیل  کے اصولوں کو وضع  کرنے والا  فقط  ترکیہ مخالف چالوں کو بگاڑنے والا ترکیہ سب کے سامنے ہے۔"

شامی مہاجرین کو دہشت گردی سے پاک کیے جانے والے علاقوں کو بھیجنے کے عمل کو جاری رکھنے کا ذکر کرنے والے چاوش اولو  کہا کہ" ہم اس عمل کو انسانی  موقف کے تحت  سر انجام دیں گے، نہ کہ نسل پرستی کے نظریے سے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ  اب توانائی میں ایک بڑا عالمی اداکار ہے،  ترک وزیر  نے کہا، "یوکرین کی جنگ کے بعد، ہم ایک ایسا ملک بن گئے ہیں جو دوست اور پڑوسی ممالک، جنوب مشرقی ممالک اور بلقانی ممالک تک قدرتی گیس کی ترسیل کرتا  ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہم برادر ملک آذربائیجان کے ہمراہ تارا پائپ لائن کی گنجائش کو دو گنا کر رہے ہیں۔ ترکمان  گیس کو بھی اسی پائپ لائن سے جوڑا جائیگا۔ہم  قزاق اور ازبیک بھائیوں کے ہمراہ  بحیرہ کیسپین   مشرقی۔ مغربی وسطی راہداری  کو  دنیا کے تجارتی مرکز کی حیثیت دلائیں گے۔



متعللقہ خبریں