6 فروری کے ترکیہ کے 11 صوبوں میں زلزلے میں  50 ہزار 500 افراد جان بحق ہوئے : سیلمان سوئیلو

قہرامان  ماراش  میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  سویئلو نے کہا کہ 57ہزار ,29 منہدم عمارتوں میں سے 40,969 عمارتوں کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے

1974988
6 فروری کے ترکیہ کے 11 صوبوں میں زلزلے میں  50 ہزار 500 افراد جان بحق ہوئے : سیلمان سوئیلو

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے 6 فروری کوترکیہ کے 11 صوبوں میں آنے والے زلزلے میں 50 ہزار 500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے سے آگاہ کیا ہے۔

قہرامان  ماراش  میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے  سویئلو نے کہا کہ 57ہزار ,29 منہدم عمارتوں میں سے 40,969 عمارتوں کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے۔

سویئلو نےکہا ہے  کہ خطے میں 66 ہزار کنٹینر ہاؤسز قائم ہو چکے ہیں اور یہ تعداد بہت جلد ایک لاکھ    تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے  کہا کہ ترکیہ کے  11 صوبوں کو متاثر کرنے والے زلزلوں میں 50 ہزار 500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں، انہوں نے کہا کہ  ایک ہزار 20  افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے  اور  فرانزک معائنے  کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں