ترک وزراء نے ترکیہ کی پہلی مقامی الیکٹرک کار توگ کا استعمال شروع کردیا

اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات  قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ آپ دوسری کاروں میں آواز سن سکتے ہیں، لیکن اس کار  کی  کوئی آواز نہیں ہے ، بلکہ بہت ہی خاموش اور بے آواز گاڑی ہے ۔  یہ استعمال کرنے میں بھی  بہت آرام دہ ہے

1972989
ترک وزراء نے ترکیہ کی پہلی مقامی الیکٹرک کار توگ کا استعمال شروع کردیا
derya yanik togg.jpg
mehmet nuri ersoy togg.jpg
suleyman soylu togg.jpg

ترکیہ کی سمارٹ کارتوگ  کو  ترک وزراء  نے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

وزیر انصاف بیکر بوزداع نے کل پہلی بار ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار توگ  پر ڈرائیونگ  کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات  قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ آپ دوسری کاروں میں آواز سن سکتے ہیں، لیکن اس کار  کی  کوئی آواز نہیں ہے ، بلکہ بہت ہی خاموش اور بے آواز گاڑی ہے ۔  یہ استعمال کرنے میں بھی  بہت آرام دہ ہے۔

وزیر ثقافت  و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نےتوگ  گاڑی  کے ساتھ اپنی پہلی سواری کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہیش ٹیگ "Turkey Century" کے ساتھ شیئر  کیا ہے۔

خاندانی اور سماجی خدمات کے  امور کی وزیردریا یانک نے   پہلی بار اپنی سرکاری کار توگ کے ساتھ سفر کیا ۔ انہوں نے اپنی وزارت کے گرد چکر لگائے۔

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شان الفاظ کو  شئیر کیا ہے "ترکیہ کا انقلاب، ہماری ملکی اور قومی کار، توگ، ہماری وزارت کی انوینٹری میں ہے۔ تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ، خاص طور پر صدر رجب طیب ایردوان کا  جنہوں نے اس کواب کو حقیقت کا روپ عطا کیا۔

وزیر قومی تعلیم محمود اویزر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر توگ استعمال کرتے ہوئے لی گئی تصاویر کو شئیر کیا ہے ۔

نوجوانوں اور کھیلوں کےامور کے  وزیر مہمت محرم قصاپ اولو  نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرتوگ کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ  شدہ  فوٹیج شیئر کی ہے ۔

شہریوں نے قصاپ اولو کی  جانب سے پہلی بار  مقامی الیکٹرک کار توگ چلانے کو دیکھنے کے عمل میں بڑی گہری دلچسپی لی۔

قصاپ اولو  نے  توگ کار  کے سامنے شہریوں کے ساتھ تصاویر بھی  کھنچوائیں۔



متعللقہ خبریں