زلزلہ ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمارا عزم نہیں چھین سکتا: صدر ایردوان

زلزلہ ہماری عمارتیں مسمار کر سکتا ہے، ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمارا عزم نہیں لے سکتا۔ کوئی بھی چیز ترکیہ کی سو سالہ تعمیر کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی: صدر ایردوان

1968503
زلزلہ ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمارا عزم نہیں چھین سکتا: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "زلزلہ ہماری عمارتیں توڑ سکتا ہے، ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمیں ہمارے یقین سے محروم نہیں کر سکتا۔ ترکیہ کی سوسالہ تعمیر کے لئے ہمارے عزم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا"۔

صدر ایردوان نے کل ضلع الازیع میں  رہائشی مکانات کے سنگ بنیاد اور سماجی مکانات کو مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں الازیع میں 79 بلین لیرا کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ہم نے سٹی ہسپتالوں سے لے کر شاہراہوں تک، بیراجوں سے لے کر قدرتی گیس تک ہر شعبے میں ایسی شاندار خدمات پیش کی ہیں کہ جن کی مثال اس ضلعے کی تارِیخ میں کہیں  نہیں ملتی"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ زلزلہ ہماری عمارتیں مسمار کر سکتا ہے ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمارا عزم نہیں لے سکتا۔ کوئی بھی چیز ترکیہ کی سو سالہ تعمیر کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی"۔



متعللقہ خبریں