انشاء اللہ ماہِ رمضان کے آخری دن بحیرہ اسود کی قدرتی گیس خشکی پر پہنچا دی جائے گی: دونمیز

انشاء اللہ ماہِ رمضان کے آخری دن بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کو خشکی پر پہنچا دیاجائے گا۔ ہم اس کی تیاریاں کر رہے ہیں: وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز

1968524
انشاء اللہ ماہِ رمضان کے آخری دن بحیرہ اسود کی قدرتی گیس خشکی پر پہنچا دی جائے گی: دونمیز

ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ انشاء اللہ ماہِ رمضان کے آخری دن  فلیوس کے مقام پر بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کو خشکی پر پہنچا دیاجائے گا۔ ہم اس کی تیاریاں کر رہے ہیں"۔

دونمیز نے کل اسکندرون بندرگاہ پر کام کا جائزہ لیا اور جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ انشاء اللہ ماہِ رمضان کے آخری دن ہم بحیرہ اسود سے نکالی گئی قدرتی گیس کو فلیوس کے مقام پرخشکی پر لے آئیں گے۔ ہم اس کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 27 اپریل کو ہم تازہ جوہری ایندھن ضلع مرسین کے آق قویو  جوہری پلانٹ تک پہنچائیں گے۔ آق قویو پلانٹ اب مکمل معنوں میں جوہری تنصیب بن جائے گا۔ اس بارے میں بھی ہماری تیاریاں جاری ہیں"۔

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ "سیرس کے لئے FSRU بحری جہاز پہنچ چکا ہے لیکن زلزلے اور ایجنڈے کو مصروف کرنے والے دیگر موضوعات کے باعث  ہم اس کا افتتاح نہیں کر سکے تھے۔  ہم نے یورپ کا سب سے بڑا سولر پلانٹ منصوبہ بھی مکمل کر لیا ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی ضلع قونیہ کے علاقے قارا پنار میں اس کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا"۔



متعللقہ خبریں