نیٹو رکنیت پر قرارداد کی ترک ایوان میں منظوری،فن لینڈ کا اظہار تشکر

نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  نے اس حوالے سے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ا س شمولیت سے نیٹو کے ہاتھ مزید مضبوط ہونگے

1967875
نیٹو رکنیت پر قرارداد کی ترک ایوان میں منظوری،فن لینڈ کا اظہار تشکر

فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق قرارداد کو ترک پارلیمان نے قبول کرلیا ہے۔

 نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  نے  اس حوالے سے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ا س شمولیت سے نیٹو کے ہاتھ مزید مضبوط ہونگے۔

فینیش صدر  ساولی نینیستو نے بھی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ تیس  رکن ممالک نے ہماری شمولیت قبول کرلی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں، فن لینڈ نیٹو کے دفاعی ڈھانچے میں خود کو شامل کرتےہوئے ایک مضبوط اور با صلاحیت اتحادی بنے گا،ہم نیٹو میں  شمولیت کے لیے تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سویڈن بھی جلد ہی  اس تنظیم میں شامل ہو  گا۔

 فینیش وزیراعظم سانا مارین نے بھی اپنی ٹویٹ میں تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم  اتحادی ممالک سے باہمی تعاون  کریں گے،فن لینڈ ہمیشہ کی طرح سویڈن کی حمایت کرتا ہے اورکرتا رہے گا۔

فینیش امور خارجہ نے بھی اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں  ترک پارلیمان اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں