ترکیہ کی قابل فخر مقامی  الیکٹرک کار توگ کے جرمن پریس میں چرچے

جرمنی کے روزنامہ   The Frankfurter Allgemeine Zeitung نے  Togg   الیکٹرک کار کے بارے میں اپنی خبر کو نمایاں طور پر شائع کرتے ہوئے  اس کی مان میں ہونے والے اضافے سے آگاہ کیا ہے

1967536
ترکیہ کی  قابل فخر مقامی  الیکٹرک کار توگ کے جرمن پریس میں چرچے

ترکیہ کے لیے قابل فخر مقامی  الیکٹرک کار   کو جرمن پریس میں سراہا گیا ہے۔

 جرمنی کے روزنامہ   The Frankfurter Allgemeine Zeitung نے  Togg   الیکٹرک کار کے بارے میں اپنی خبر کو نمایاں طور پر شائع کرتے ہوئے  اس کی مان میں ہونے والے اضافے سے آگاہ کیا ہے۔

اخبار نے ترکیہ کی آٹوموبائل کے بارے میں اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ زیادہ مانگ کی وجہ سے منصوبہ بندی سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے  کا پلان بنایا گیا ہے۔

اخبار نے ترکیہ میں مقامی طور پر تیار  پہلی الیکٹرک کار مارکیٹ میں آرہی ہے کے زیر عنوان اپنی خبر میں   لکھا ہے کہ کار کے  پری آرڈر کے  100 ہزار سے تجاوز کر جانے کے بعد 2023 میں ڈیلیوری کی جانے والی سمارٹ ڈیوائسز کی تعداد 12 سے بڑھا  کر  20 ہزار کردی گئی ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ جو   صارفین توگ میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ترکیہ  سے باہر  کسی اور ملک میں مقیم ہیں تو انہیں  مزید  انتظار کرنا پڑے گا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ  مغربی یورپی منڈیوں کو برآمدات 2024 میں  شروع کی جائے گی۔

 اخبار کے مطابق   موجودہ پیداواری صلاحیت، جو موسم خزاں میں شروع ہوئی، 100 ہزار گاڑیاں سالانہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسے بتدریج 175,000 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق  2030 تک ایک ملین کاروں کی فروخت کا ہدف  مقرر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں