ملّت تسلی رکھے ہم نے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو شروع کر دی ہے: صدر ایردوان

ہم نے زلزلہ زدہ علاقوں میں 27 ہزار 949 مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے بلکہ دیہی علاقوں میں بعض مکانات مکمل ہونے کے قریب ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1967288
ملّت تسلی رکھے ہم نے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو شروع کر دی ہے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے زلزلہ زدہ علاقوں میں 27 ہزار 949 مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے بلکہ دیہی علاقوں میں بعض مکانات مکمل ہونے کے قریب ہیں۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کی چانقایہ ریڈینسی میں بعض نجی ٹیلی ویژن چینلوں کی مشترکہ براہ راست نشریات میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

انہوں نے،6 فروری کے اور ضلع قہرمان ماراش مرکز والے زلزلوں کے بعد، علاقے میں جاری تعمیرِ نو مرحلے سے متعلق معلومات فراہم کیں  اور کہا ہے کہ ہماری ملّت تسلی رکھے۔ گذشتہ 20 سالوں میں 11 لاکھ 80 ہزار محفوظ مکانات تعمیر کرنے اور 3،3 ملین  شہری تجدید کے منصوبے مکمل کرنے والا عملہ کام میں جُتا ہوا ہے۔ زلزلہ زدہ علاقے میں بھی ہم نے نئے مکانات کی بنیادیں ڈال دی ہیں اور ابھی یہ عمل جاری ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ اضلاع ادیامان، قہرمان ماراش، غازی آنتیپ،حطائے اور ملاطیہ میں کُل 27 ہزار 949 مکانات کی تعمیر عملاً شروع ہو چُکی ہے۔ یہی نہیں بعض دیہی مکانات  کی تعمیر اس وقت اختتامی مراحل سے گزر رہی ہے۔ موسمِ گرما تک ہم انہی مکمل کر لیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "اگر ہم کہتے ہیں کہ ہمارا تجربہ ہے ہم نے یہ کام کر چکے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم وہ کام کریں گے"۔



متعللقہ خبریں