فرانسیسی سینیٹ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے اراکین کی میزبانی پر شَن توپ کی شدید مذمت

مصطفیٰ شَن توپ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی فرانسیسی سینیٹ میں میزبانی کرنا   بہت سنگین  اور  حیران کن  عمل ہے

1966163
فرانسیسی سینیٹ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے اراکین کی میزبانی پر شَن توپ کی شدید مذمت

ترکیہ کی  قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  نے فرانسیسی سینیٹ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے اراکین کی میزبانی اور دہشت گردوں کو تمغے دینے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی فرانسیسی سینیٹ میں میزبانی کرنا   بہت سنگین  اور  حیران کن  عمل ہے۔

مصطفیٰ شَن توپ   نے کہا کہ فرانس نے دہشت گرد تنظیموں، خاص طور پر داعش کے ساتھ کھلے عام  اور خفیہ مراسم بر قرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سپیکر کی حیثیت سے، میں یہ ضرور کہوں گا کہ کسی ملک کی پارلیمنٹ میں دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی میزبانی کرنا اس ادارے کی ساکھ کو کمزور کرتا ہے۔ فرانس  نے شام میں    دہشت گرد تنظیم PKK نے کھل کر نہ صرف حمایت جاری رکھی ہوئی بلکہ ان کی پشت پناہی بھی کررہا ہے۔  دیا۔ ایک پارلیمنٹرین  ہونے کے ناتے  ہم  فرانس سے  قانون، انسانیت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین اور پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ فرانسیسی سینیٹ میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG اراکین کی میزبانی فرانس کے لیے شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایک اشتعال انگیز کارروائی ہے جو ترکی اور فرانسیسی دوستی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ہم فرانس کی  اس موضوع پر شدید مذمت  کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں