یمن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں کنبے متاثر

273 خاندان  بری  طرح متا ثر ہوئے ہیں  تو باقی ماندہ  کو جزوی نقصان پہنچا ہے

1964872
یمن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں کنبے متاثر

یمن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نو ہزار  سے زائد کنبے   گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمنی حکومت کے محکمہ بے گھر افراد کے کیمپ کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں معریب شہر میں گزشتہ 10 دنوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے بے گھر خاندانوں کے بارے میں معلومات کو جگہ دی  گئی ہے۔

معریب میں سیلاب سے 9,120 خاندانوں کو نقصان پہنچنے کی وضاحت کرنے والی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ 273 خاندان  بری  طرح متا ثر ہوئے ہیں  تو باقی ماندہ  کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بے گھر افراد کے کیمپوں کے محکمے نے اقوام متحدہ ،بین الاقوامی اور مقامی امدادی تنظیموں سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو  رہائش پذیر کرانے  اور خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری ا مداد کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک میں خانہ جنگی کی بنا  پر معریب میں  بیس لاکھ سے زائد شہری  مشکل حالات میں زندگیاں گزار رہے ہیں۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت سے تعاون کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی رپورٹوں کے مطابق یمن کے 73 فیصد لوگ (تقریباً 23.4 ملین) خانہ جنگی کی وجہ سے انسانی امداد کے محتاج ہیں۔ جبکہ 43 لاکھ  لوگ بے گھر بھی ہوئے۔

ملک میں تصادم کی وجہ سے 13 ہزار سے زائد شہریوں سمیت 377,000 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



متعللقہ خبریں