ترک صدر کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
بات چیت میں ترکیہ۔ روس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اور روس۔ یوکرین جنگ کی تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولا دیمر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
صدارتی محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت میں ترکیہ۔ روس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اور روس۔ یوکرین جنگ کی تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔
بحیرہ اسود معاہدے میں ایک بار پھر توسیع کے حوالے سے مثبت موقف پر روسی صدر کا شکریہ ادا کر نے والے ایردوان نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین کے درمیان جھڑپوں کو فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کو اہمیت دیتے ہیں۔
جناب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ روسی شہر سوچی میں مطابقت قائم ہونے والے اقتصادی تعاون کی بنیاد پر نئے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
روسی ایوان صدر کریملن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں سربراہان نے تجارتی و اقتصادی تعلقات کے مثبت محرکات، گیس کی ترسیل اور ترکیہ میں آک قویو نکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر سمیت توانائی کے شعبہ جات میں مشترکہ سٹریٹیجک منصوبوں میں پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔
مذاکرات میں زلزلے کی آفت کے بعد مسمار ہونے والی عمارتوں کی نشاط نو کے لیے روس سے عمارتی سازو سامان کی برآمدات کو منظم کرنے کے امکانات پر غور کرنے پر مطابقت قائم ہوئی ہے۔
بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے شام کے مسئلے پر بات چیت کی اور تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پوتن نے صدر ایردوان اور ترک عوام کے لیے رمضان کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔