وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا پاکستان سے اظہار تعزیت
وزارت خارجہ کے مطابق چاووش اولو نے شہباز شریف اوربلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فون پر بات کی، ان کے لیے نیک خواہشات اور جانوں کے ضیاع کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق چاووش اولو نے شہباز شریف اوربلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ٹیلی فونک رابطوں کے دوران وزیر چاوش اولو نے افغانستان کے ہندو کُش کے علاقے میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے اور پاکستان کو بھی متاثر کرنے پر تعزیت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی وزیر خارجہ چاوش اولو کا شکریہ ادا کیا۔
انگریزی زبان میں اپنی پوسٹ میں چاوش اولو نے کہا کہ وہ زلزلے سے متاثر پاکستان، افغانستان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان اور بھارت کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خیالات اور دعائیں (زلزلے سے) متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
چاوش اولو نے پاکستان اور افغانستان میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
21 مارچ کو افغانستان کے کوہ ہندوکش میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور زلزلے کے جھٹکے پاکستان، بھارت اور کچھ وسطی ایشیائی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔