ترکیہ: امینہ ایردوان اقوام متحدہ کی خصوصی دعوت پر نیویارک جا رہی ہیں
امینہ ایردوان 30 مارچ کو اقوام متحدہ کی خصوصی نشست سے خطاب میں دنیا بھر سے، ترکیہ کے صفر کچرا منصوبے پر عمل کرنے کی، اپیل کریں گی

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان 30 مارچ کو اقوام متحدہ جنرل کمیٹی ہال میں متوقع خصوصی نشست سے خطاب میں دنیا بھر سے، ترکیہ کے صفر کچرا منصوبے پر عمل کرنے کی، اپیل کریں گی۔
امینہ ایردوان نے ستمبر 2022 کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دو طرفہ جدوجہد کے دائرہ کار میں "گلوبل صفر کچرا نیک نیتی میمورینڈم" پر دستخط کئے۔
15 دسمبر 2022 کے اقوام متحدہ جنرل کمیٹی اجلاس میں ترکیہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں " قابل تجدید ترقیاتی مقاصد تک رسائی کے لئے صفر کچرا اطلاق کی حوصلہ افزائی" کے عنوان سے پیش کردہ صفر کچرا فیصلہ قبول کیا گیا۔
اس فیصلے کے ساتھ جنرل کمیٹی نے 30 مارچ کو صفر کچرے کا عالمی دن اعلان کیا۔
خاتون اوّل امینہ ایردوان اس دائرہ کار میں اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری دفتر کے دعوت پر 30 مارچ کو صفرے کچرے کے عالمی دن کی مناسبت سے متوقع خصوصی نشست میں شرکت کے لئے نیو یارک جائیں گی۔
اپنے دورے کے دوران وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گٹرس اور اقوام متحدہ کی انتظامی ڈائریکٹر برائے قدرتی ماحول میمونہ محمد شریف کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کریں گی ۔ نشست میں وہ ترکیہ میں نافذالعمل صفر کچرا منصوبے کی تفصیلات بیان کریں گی اور دنیا بھر میں قابل تجدید کچرا منیجمنٹ کے اطلاق کی اپیل کریں گی۔
دورے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بھی خاتونِ اوّل کے ہمراہ ہوں گے۔