ترکیہ کی جانب سے صدی کی یکجہتی کے زیر عنوان مہم کا آغاز

صدر کےاطلاعاتی  امور  کے  ڈائریکٹوریٹ   کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "ہم ترکیہ ہیں" کے نعرے کے ساتھ شروع کی گئی مہم میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنے کی جدوجہد اور کوششوں کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے

1964188
ترکیہ کی جانب سے  صدی کی یکجہتی کے زیر عنوان مہم کا آغاز

صدر کےاطلاعاتی  امور  کے  ڈائریکٹوریٹ  نے 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے   زلزلوں کے بعد ابھر کر سامنے آنے والی  یکجہتی اور اتحاد کی فضاء کو اجاگر کرنے کے لیے  "صدی کی یکجہتی مہم" کا آغاز کیا ہے۔

صدر کےاطلاعاتی  امور  کے  ڈائریکٹوریٹ   کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "ہم ترکیہ ہیں" کے نعرے کے ساتھ شروع کی گئی مہم میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنے کی جدوجہد اور کوششوں کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے اور ریاست کی مکمل یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

مہم کے دائرہ کار میں شائع ہونے والے عوامی خدمت کے اعلان میں، زلزلے کی شدت، تلاش اور بچاؤ کی کوششوں، امدادی سرگرمیوں، ریاست کی یکجہتی، غیر سرکاری تنظیموں اور رضاکاروں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

صدر کےاطلاعاتی  امور  کے    ڈائریکٹر  فخر الدین  آلتون نے کہا ہے کہ  6 فروری کو آنے والے زلزلوں نے 14 ملین افراد کو براہ راست متاثر کیا جس نے بڑی تباہی اور مصائب کا سامنا  کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صدی کی تباہی کے پہلے لمحے سے، ریاست اور قوم نے یک جان ہو کر  کام کیا ہے ۔

آلتون نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں، ہمارے تمام ادارے اور تنظیمیں تلاش اور بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کے لیے خطے میں متحرک ہوئی ہیں۔  ہماری ریاست اور قوم نے پوری دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی تاکہ ہمارے بھائیوں کے ناقابل بیان  دکھ و درد کو کم کیا جا سکے۔ زلزلہ زدہ علاقے، ان کے زخموں پر مرہم رکھنے اور آفات کے تباہ کن نتائج کا ہمت اور عزم کے ساتھ مقابلہ  کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اس یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کریں گے۔ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ دن رات کام کریں گے۔ ان تکلیف دہ دنوں کو پیچھے چھوڑنے کے لیے، ترکیہ  کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے، اپنے شہریوں کو جلد از جلد ان کے گھروں کو لوٹنے کے لیے، اور خطے کی تعمیر نو اور احیاء کے لیے کام  کو حتمی شکل دیں گے۔



متعللقہ خبریں