روس۔ یوکرین جنگ میں ترکیہ واحد ثالث ملک ہے: ایردوان

اگر صدر پوتن گندم کا 44 فیصد یورپ کی بجائے پسماندہ افریقی ممالک کو دینا چاہتے ہیں تو گندم ہمیں بھیجیں ہم آٹا بنا کر پسماندہ ممالک کو بھیجتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1963806
روس۔ یوکرین جنگ میں ترکیہ واحد ثالث ملک ہے: ایردوان
erdogan gazeteciler.jpg
erdogan gazeteciler1.jpg
erdogan gazeteciler1.jpg
erdogan gazeteciler.jpg

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے میں ترکیہ کی کامیابی ہر ایک کی زبان پر ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کی مشترکہ براہ راست نشریات میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے اور ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈپلومیسی کے میدان میں ترکیہ کی کامیابی کی سب سے بڑی مثال روس اور یوکرین  ہیں۔ روس۔یوکرین جنگ میں ترکیہ واحد ملک ہے جسے اس وقت بحیثیت ثالث ملک دِکھایا جا رہا ہے ۔ بحیرہ اسود اناج راہداری  سمجھوتے کے معاملے میں ترکیہ کی کامیابی دنیا میں ہر خاص و عام کی زبان پر ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ صدر پوتن کے ساتھ ہمارے مذاکرات بھی نہایت واضح اور دو ٹوک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اناج راہداری کے ذریعے بھیجے جانے والے اناج کے 44 فیصد کو یورپ بھیجنے کی بجائے آئیے اس اناج کو پسماندہ افریقی ممالک کو بھیجیں۔ جواباً  میں نے کہا ہے کہ ایسا ہے تو آپ گندم بھیجیں ہم اسے آٹے میں تبدیل کر کے یہاں سے پسماندہ ممالک کو بھیجتے ہیں۔ ہمارے درمیان اس موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایک دو دن میں صدر پوتن سے ہماری ٹیلی فونک ملاقات ہو گی اور ہم اس شعبے میں بھی اقدامات کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اناج کی طرح کھاد کی بھی طلب مِل رہی ہے ۔  لہٰذا  ہم اناج کی طرح عالمی منڈیوں اور پسماندہ ممالک کے لئے کھاد کی  بھی رسد  کریں گے اور ان کے مسائل  کم کرنے کی کوشش کریں گے۔



متعللقہ خبریں