پاکستان نیول شپ معاون، مرسین میں یومِ پاکستان کی تقریب کا اہتمام

اس بار  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر آنے والے نیول شپ  معاون پر  یومِ پاکستان  کی تقریب   کا اہتمام کیا گیا

1964265
پاکستان نیول شپ  معاون،  مرسین میں  یومِ پاکستان کی تقریب کا اہتمام

ترکیہ میں  اس بار  یومِ پاکستان کی تقریب   مرسین  میں  پاکستان نیول شپ معاون  پر منعقد ہوئی۔

اس بار  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر آنے والے نیول شپ  معاون پر  یومِ پاکستان  کی تقریب   کا اہتمام کیا گیا ۔

ترکیہ  کے ساتھ  تعاون  اور یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان سے بڑی تعداد میں  جہازوں ، بحری جہازوں اور ٹریلروں کو ذریعے   امدادی سازو سامان ترکیہ پہنچانے کے بغیر کسی وقفے کے سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان  نیول شپ پر منعقد ہونے والی  تقریب میں  سفیر پاکستان ڈاکٹر   یوسف جنید نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم بلند کیا۔ اس تقریب میں ترکیہ کے نائب وزیرِ قومی   دفاع   شوائے  آلپائے،  نائب وزیر وزیر داخلہ اسماعیل چاتکلی، گورنر مرسین علی حمزہ پہلوان اور بڑی تعداد میں  ، معزز ترک مہمانوں  اورعملے کے افراد نے شرکت کی۔

بحری جہاز پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ِ پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید نے کہا کہ پاکستان اور  ترکیہ  کے برادرانہ تعلقات کی بنیاد مشترکہ عقیدے، ثقافتی اور لسانی وابستگیوں اور مشترکہ تاریخ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ممالک کے پرچموں  کےرنگ  ہوسکتے ہیں لیکن اس پر  ہلال اور ستارے کی کی چمک ایک جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ  ،  پاکستان  کے لیے ایک بڑی اہمیت کا حامل دن ہے اور آج یہ دن ہم ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے    پاکستان کے نیول شپ  جس پر ترکیہ کے لیے امدادی سازو سامان لایا گیا ہے منا رہے ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ یہ دن ہمارے بانیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے، خود کا جائزہ لینے اور قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

اس موقع پر اپنے خطابات میں نائب وزیر قومی  دفاع، نائب وزیر داخلہ اور گورنر مرسین نے ترکیہ  کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہ وہ کبھی بھی پاکستان  ، حکومتِ پاکستان اور پاکستان کے عوام  کی حمایت  اور امداد کو فراموش نہیں کریں گے۔  ترکیہ  ازل تک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

پاکستان کی جانب سے برادر ملک ترکیہ کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستے سے زلزلہ سے متعلق امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، پی این ایس معون دوسرا جہاز ہے جو پاکستان سے کئی   ٹن زلزلہ امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نیوی کا شپ  پی این ایس نصر پیر کو مرسین پہنچا تھا۔ جبکہ 11 مارچ 2023 کو شروع  ہونے والی 31 کارگو فلائٹس  کے  ذریعے  22 مارچ 2023 تک 40,000 سے زائد موسم سرما کے خیمے ترکیہ  پہنچا ئے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل 10 خصوصی طیاروں  اور 21 ٹرکوں کے  ذریعے  تقریباً 10,000 خیمے اور 35,000 کمبل پہنچائے  گئے  اور مزید پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکمل بحالی اور بحالی تک اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں