وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، چاووش اولو نے متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر النہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے

1963215
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تبادلہ خیال کیاہے۔

وزارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، چاووش اولو نے متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر النہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چاوش اولو  نے 6 فروری کو ترکیہ  میں آنے والے زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی یکجہتی اور  امداد  کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ چاووش اولو نے مڈغاسکر کی نئی وزیر خارجہ Yvette Sylla  کو بھی ٹیلی فون کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں