ہم مستقبل قریب میں دفاعی صنعت میں مزید سرپرائز دیں گے: دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر

اسماعیل دیمیر نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ چوتھی ملٹری ریڈار اور بارڈر سیکیورٹی سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1963004
ہم مستقبل قریب میں دفاعی صنعت میں مزید سرپرائز دیں گے: دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر

دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے کہا کہ مستقبل قریب میں دفاعی صنعت میں نئے سرپرائز ہوں گے اس لیے  ہمیں آپ فالو کرتے رہیں۔

اسماعیل دیمیر نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ چوتھی ملٹری ریڈار اور بارڈر سیکیورٹی سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

دیمیر نے کہا کہ ترکی سرحدی حفاظت کے حوالے سے ایک اہم ملک ہے۔

انہوں نے کہا، "اس تناظر میں، ہم جلد ہی 'کم اونچائی والے ریڈار سسٹم پروجیکٹ' کے پہلے پروڈکٹ کو، ابتدائی وارننگ ریڈار سسٹم فیملی کی نئی مصنوعات کو انوینٹری میں شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے حوالے سے کیے گئے رابطوں میں سرحدی سلامتی بہت سے ممالک کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے، دیمیر نے کہا، "ہم کچھ ممالک کو  تکنیکی اور جامع ایسے حل پیش کریں گے  حل پیش کریں گے جو ان کی سوچ سے بالاتر ہے۔

دیمیر نے کہا، "حال ہی میںتیار کردہ  ڈران  قزل ایلما  نے اپنی پہلی پرواز کی  تھی جس کے بعد حر جیٹ،  اور اتاک  ہیلی کاپٹر کی نمائش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی بڑے پیمانے پر ترکیہ کی دفاع صنعت میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم سرپرائز دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ اس لیے ہمارے پروگرام کو آپ فالو کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔



متعللقہ خبریں