ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار ٹوک کی قبل از وقتبکنگ کی تعداد 41 ہزار تک جا پہنچی
صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوگ ٹی 10 ایکس آرڈرز کی تعداد 41 ہزار تک پہنچ گئی ہے
1962230


ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار ٹوگ کو قبل از وقت آرڈر کرنے والوں کی تعداد 41 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوگ ٹی 10 ایکس آرڈرز کی تعداد 41 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے 24 گھنٹوں میں، Togg T10X کے 22,150 گاڑیوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔
ٹوگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیلیوری کا آغاز اس ماہ کے آخر سے شروع ہو جائے گا۔
Togg T10X کو 16-27 مارچ کے درمیان togg.com.tr اور Trumore ایپ پر پہلے سے آرڈر دیا جاسکتا ہے ۔