شانلی عرفہ اور ادیامان  میں سیلاب سے جان بحق افراد کی تعداد بڑھ  کر 19  تک جا پہنچی

ادیامان میں سیلاب سے 2 افراد جان بحق ہوئے تو  اسی دوران  کرنٹ لگنے سے  بھی  2 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں

1962287
شانلی عرفہ اور ادیامان  میں سیلاب سے  جان بحق  افراد کی تعداد بڑھ  کر 19  تک جا پہنچی

15 مارچ  کو شانلی عرفہ اور ادیامان  میں  آنے والے سیلاب میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد   بڑھ  کر 19  تک جا پہنچی ہے۔

ادیامان میں سیلاب سے 2 افراد جان بحق ہوئے تو  اسی دوران  کرنٹ لگنے سے  بھی  2 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیلاب میں  لاپتہ ہو جانے والی  ماں اوراس کی  بیٹی کا پتہ چلانے کے لیے  بھی ریسکیو ٹیموں  کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کی    امدادی  کاموں کو جاری رکھنے کے دوران   بچی کی مان کی لاش تو برآمد ہو گئی ہے تاہم  بیٹی  زینب کی تلاش جاری ہے  اور ابھی تک اس بارے  میں تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

شانلی عرفہ  میں 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  جبکہ  سیلاب میں پھنسے ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ماہی گیروں  نے مختلف  مشینوں کے ساتھ تلاش  کے کام کو جاری رکھا ہوا ہے۔

اس وقت تک سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کل 7,585 اہلکار اور 1,485 گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں