ترکیہ: خفیہ ایجنسی کا آپریشن، PKK کا دہشت گرد غیر فعال

ترکیہ قومی خفیہ ایجنسی MIT نے شام میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گرد مہمت یلدرم کو غیر فعال کر دیا

1961812
ترکیہ: خفیہ ایجنسی کا آپریشن، PKK کا دہشت گرد غیر فعال

ترکیہ قومی خفیہ ایجنسی  MIT نے شام میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حلب اور تل رفات کے نام نہاد ذمہ دار برائے مالی امور مہمت یلدرم المعروف "حمزہ کوبانی" کو  غیر فعال کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق حلب کے علاقے شیخ مقصود میں آپریشن کر کے دہشت گرد یلدرم  کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ یلدرم 1986 میں پی کے کے میں شامل ہوا۔ وہ  دہشت گرد تنظیم کا پرانا  ترین دہشت گرد تھا۔

دہشت گرد مہمت یلدرم ترکیہ اور عراق میں تخریبی  کاروائیوں کے بعد 2015 میں شام پہنچا اور PKK/YPG کے سرغناوں کے ساتھ مربوط شکل میں ذمہ دار برائے مالی امور متعین ہوا۔



متعللقہ خبریں