ترک وزیر خارجہ کی انتونیو گوٹریس اور سویڈش وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت

سویڈش ہم منصب بلسٹروم کے ساتھ  ٹیلی فون پر  نیٹو کی توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا

1961581
ترک وزیر خارجہ کی انتونیو گوٹریس اور سویڈش وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس اور سویڈن کے وزیر خارجہ Tobias Billström کے ساتھ الگ الگ فون پر بات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، چاووش اولو کی گوٹیرس کے ساتھ  بات چیت  میں  استنبول اناج راہداری  معاہدے، بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس پر کام اور ترکیہ کی قیادت میں اقوام متحدہ میں شروع کیے گئے "زیرو ویسٹ" اقدام کا جائزہ لیا گیا۔

چاووش اولو کی اپنے سویڈش ہم منصب بلسٹروم کے ساتھ  ٹیلی فون پر  نیٹو کی توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں