گیارہ سال بعد ترکیہ سے وزیر خارجہ کا دورہ مصر

فریقین نے توانائی، تجارت، نقل و حمل اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی

1961634
گیارہ سال بعد ترکیہ سے وزیر خارجہ کا دورہ مصر
cavusoglu-sukri1.jpg
cavusoglu-sukri.jpg

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا  ہے کہ مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات جلد از جلد اعلیٰ سطح  تک  پہنچ جائیں گے۔

چاوش اولو اپنے مصری ہم منصب سامی شکری کی دعوت پر اس ملک کا  سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر چاوش اولو 11 سال بعد اس   ترکیہ سے مصر کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔

ترک وزیر نے اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی، بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد دونوں وزرا نے پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

چاوش اولو نے  بتایا کہ ہمارے مصر کے ساتھ تاریخی روابط موجود ہیں، علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعلقات سے ہر کس بخوبی واقف ہے۔  ہمیں خطے کی بقا کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اب کے بعد کے سلسلے میں نظریاتی اختلاف بھی ہو سکتا ہے تا ہم   ، ہم اپنے روابط کو نہ توڑنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔  آج کے مذاکرات میں  کئی ایک معاملات میں مصر کے ساتھ نظریاتی اختلافات نہ ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ فریقین نے توانائی، تجارت، نقل و حمل اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ہم مستقبل میں سفارتی تعلقات کو زیادہ  بلند سطح تک لیجائیں گے۔

چاوش اولو نے اس بات پر زور دیا کہ  ہم سیاسی امور پر دو طرفہ اور علاقائی دونوں امور پر مشاورت کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔

سمیح شکری نے کہا کہ "ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کی ترقی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ہمارے  درمیان ٹھوس بنیاد یں موجود ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ترکیہ کے ساتھ  باہمی  تعلقات کو مضبوطی سے بحال کریں گے۔"



متعللقہ خبریں