ترک صدر ایردوان کی فن لینڈ کے صدر نینتسو سے ملاقات
مہمان صدر کا ایوان صدر میں سرکاری طور پر استقبال کیا گیا
1961426
صدر رجب طیب ایردوان کی سفارتی مصروفیات آج بھی جاری ہیں۔
جناب ایردوان نے فنش ہم منصب سوالی نینستو سے ملاقات کی۔
اس سے قبل مہمان صدر کا ایوان صدر میں سرکاری طور پر استقبال کیا گیا۔
سرکاری تقریب کے بعد سربراہان نے بلمشافہ ملاقات کی، جس دوران فن لینڈ کی نیٹو رکنیت درخواست کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں فن لینڈ کی نیٹو رکنیت اور جون 2022 میں میڈرڈ میں دستخط کیے جانے والے سہ فریقی یاداشتِ مفاہمت کے دائرہ کار میں تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔
ایردوان۔ نینستو ملاقات میں ترکیہ۔ فن لینڈ تعلقات پر بھی غور کیا جائیگا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات چیت ہو گی۔