نائب صدر فواد اوکتائے کی قبرصی ترکوں کے حقوق اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کی اپیل
فواد اوکتائے نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اونال اوستل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

نائب صدر فواد اوکتائے نے تمام فریقوں سے کہا کہ وہ قبرصی ترکوں کے حقوق اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
فواد اوکتائے نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اونال اوستل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی میدان میں قبرصی ترکوں کے ساتھ انصاف حاصل کرنے کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبرصی ترلوں کے ساتھ دائمی تعلقات کی وجہ سےترکیہ ان کے غم اور خوشی دونوں میں میں شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن ترکیہ کے طور پر، وہ قبرصی ترکوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اوکتائے نے کہاکہ ترکیہ اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی میدان میں قبرصی ترکوں کے ساتھ انصاف حاصل کرنے کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ قبرصی ترکوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے والوں کے لیے کامیابی کا کوئی امکانات موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی ہمیشہ کی طرح حمایت کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبرصی ترک عوام جمہوریہ قبرص کے مساوی بانی اور مساوی شراکت دار ہیں لیکن اس جمہوریہ کو یونانی قبرصی فریق نے 1963 میں اپنے ہاتھوں سے تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ دونوں فریقوں کی خودمختار مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت پر مبنی وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے وہ قبرصی ترکوں کے حقوق اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔