یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی ترکیہ کی مدد کرے گا: بینک کے نائب صدررنگٹرنک

بینک کی طرف سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ رِگٹرنک ترکیہ کا چار روزہ دورہ کریں گے اور استنبول اور انقرہ میں  اعلیٰ  سرکاری  حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے

1958008
یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی ترکیہ کی مدد کرے گا: بینک کے نائب صدررنگٹرنک

یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (EBRD) کے نائب صدر Jürgen Rigterin 12 مارچ کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

بینک کی طرف سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ رِگٹرنک ترکیہ کا چار روزہ دورہ کریں گے اور استنبول اور انقرہ میں  اعلیٰ  سرکاری  حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ای بی آر ڈی کے نائب صدر رنگٹرنک نے کہا  ہے کہ ترکیہ EBRD کے لیے ایک بہت اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانی اور  مالی نقصان کی وجہ سے ترکیہ کو  ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا، EBRD اگلے دو سالوں میں ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں 1.5 بلین یورو تک سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رگٹرنک نے، ترکیہ  میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھنے کے لیے ایک بار پھر بینک کے عزم  سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ EBRD میں، ہم ملک کو اس کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں موثر، طویل مدتی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

EBRD نے 2009 سے ترکیہ میں تقریباً 17 بلین یورو کی سرمایہ کاری کی  تھی۔



متعللقہ خبریں