عالمی مسائل حل کرنے کے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے : اسپیکر  مصطفیٰ   شَن توپ

شَن توپ نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں ترکیہ، میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا پر مشتمل بین الاقوامی پلیٹ فارم MIKTA کی 8ویں پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب  کرتے ہوئے کیا

1957285
عالمی مسائل حل کرنے کے بین الاقوامی  تعاون کی ضرورت ہے : اسپیکر  مصطفیٰ   شَن توپ
mustafa sentop mikta.jpg
mustafa sentop mikta.jpg

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ   شَن توپ نے وبائی امراض، جنگوں، قدرتی آفات اور خشک سالی جیسے مسائل میں بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

شَن توپ نے ان خیالات کا اظہار  استنبول میں ترکیہ، میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا پر مشتمل بین الاقوامی پلیٹ فارم MIKTA کی 8ویں پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

شَن توپ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پیش آنے والی وبائی امراض، جنگیں، قدرتی آفات اور خشک سالی جیسے مسائل واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ ہر ریاست اور یہاں تک کہ دنیا کا ہر فرد ایک دوسرے سے کس قدر گہرے اور قریبی تعلقات رکھتا ہے۔

شَن توپ نے  کہا کہ  عالمی باہمی انحصار کے لیے ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے اور لوگوں کے درمیان پلوں کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری پارلیمنٹ کو عوام سے حاصل ہونے والی طاقت کا اندازہ لگا کر اور عالمی باہمی انحصار کو تسلیم کرتے ہوئے کثیرالجہتی کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں ان مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جن کے ساتھ ہم کام کر سکتے ہیں اور تعاون کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں