شامی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ترک وزیر خارجہ

ہمیں  ممکنہ ترکیہ۔ شام وزرا خارجہ اجلاس کے  لیے روس سے ایک تیکنیکی اجلاس کی پیش کش موصول ہوئی ہے

1956723
شامی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ترک وزیر خارجہ

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ شامی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لیے کام جاری ہے ، ہم نے اس اجلاس کو چہار رکنی  شکل میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

چاوش اولو نے بتایا کہ  ہمیں  ممکنہ ترکیہ۔ شام وزرا خارجہ اجلاس کے  لیے روس سے ایک تیکنیکی اجلاس کی پیش کش موصول ہوئی ہے۔

اجلاس میں ایران   کے بھی شامل ہونے کے خواہاں  ہونے پر زور دینے والے چاوش اولو نے بتایا کہ   ترکیہ کے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

ہمارا دفتر ِ خارجہ اس اجلاس کے لیے کام کر رہا ہے،  ہم  اس کو چہار رکنی فارمیٹ پر منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔  اس ضمن میں نائب وزیر خارجہ کو آئندہ ہفتے  ماسکو بھیجا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں