صدر ایردوان  کی انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں برونائی دارالسلام کے سلطان وداللہ سے ملاقات

صدر ایردوان  نے  ترکیہ کے سرکاری دورے پر موجود    میں برونائی دارالسلام کے سلطان وداللہ  سے  دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کی

1956496
صدر ایردوان  کی انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں برونائی دارالسلام کے سلطان وداللہ سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ 6 فروری کو 11 صوبوں کو ہلا دینے والے زلزلے کے بعد دارالسلام سلطنت برونائی کی طرف سے دی گئی امادا کو کبھی بھی  فراموش نہیں کریں گے۔

صدر ایردوان  نے  ترکیہ کے سرکاری دورے پر موجود    میں برونائی دارالسلام کے سلطان وداللہ  سے  دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کی۔

دونوں لیڈروں نے پہلے ون ٹو ون   ملاقات کی  اور بعد میں  وفود کے درمیانمذاکرات منعقد ہوئے ۔ ان مذاکرات  میں  موجودہ اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایردوان نے کہا کہ انہوں نے فلسطین، روہینگا مسلمانوں ، اسلام دشمنی اور یوکرین کی جنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز بالخصوص آسیان اور اسلامی تعاون تنظیم میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ 6 فروری کو 11 صوبوں کو ہلا دینے والے زلزلے کے بعد دارالسلام سلطنت برونائی کی طرف سے دی گئی امادا کو کبھی بھی  فراموش نہیں کریں گے۔

برونائی دارالسلام کے سلطان ودولہ نے بھی فلسطین کی حمایت کا پیغام دیا اور کہا کہ "برونائی فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

مذاکرات کے بعد 5  مختلف معاہدوں پر دستخط  کیے گئے۔

سلطان وداللہ نے کہا کہ ترکیہ اور برونائی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو ملک ترکیہ کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔  انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت کی کوششوں اور ترک عوام کی محنت  اور طاقت سے ترکیہ  اس سانحے پر قابو پالے گا اور مزید مستحکم ہوگا۔



متعللقہ خبریں