ترکیہ: چاوش اولو۔ کوروسی ملاقات

مذاکرات میں ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان  کے شروع کردہ 'صفر کچرا' منصوبے اور دیگر عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1955043
ترکیہ: چاوش اولو۔ کوروسی ملاقات
venezuela disisleri bakani yvan gil pinto- cavusoglu doha'da.jpg
sudan disisleri bakani ali sadik-cavusoglu.jpg

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کی 5 ویں پسماندہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔

آج منعقدہ اقوام متحدہ کی  5 ویں پسماندہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ کاسابا کوروسی  کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا  سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے سربراہ  کے ساتھ ملاقات  کی ۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان  کے شروع کردہ 'صفر کچرا' منصوبے اور دیگر عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے"۔

دوحہ میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گیل پِنٹو اور سوڈان کے وزیر خارجہ علی صادق کے ساتھ بھی ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "دونوں وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات پر غور کیا اور زلزلے کے بعد ترکیہ کے ساتھ تعاون و یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے"۔

واضح رہے کہ دوحہ میں مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ بھی ملاقات کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں